مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے شوپیان میں تین کشمیری نوجوان شہید کر دیے

سرینگر 25 فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع شوپیاں میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیری میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے امشی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوجیوں نے علاقے کی طرف آنے اورجانے والے تمام راستوں کو بند کردیا اور گھرگھر تلاشی لی ۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔قابض حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button