مقبوضہ جموں و کشمیر

دہلی کی عدالت نے خرم پرویز کو جیل بھیج دیا

Khurram-Parvez-Jailedنئی دہلی 26 فروری (کے ایم ایس)نئی دہلی کی ایک عدالت نے انسانی حقوق کے معروف کشمیری کارکن خرم پرویز کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ان کے خلاف درج مقدمے میں ایک ماہ کے لیے عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خصوصی جج پروین سنگھ نے خرم پرویز کو بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی تحویل میں پوچھ گچھ کی مدت ختم ہونے پر عدالت میں پیش کرنے کے بعد 24 مارچ تک جیل بھیج دیا۔ایجنسی نے خرم پرویز کو مقبوضہ جموںوکشمیر میں انسانی حقوق سے متعلق کام کرنے پر گرفتار کیا تھا ۔
عدالت نے آین آئی اے کے ایک سابق افسر اروند ڈگ وجے نیگی Arvind Digvijay Negi کو بھی جیل بھیج دیا ہے جنہیں خفیہ دستاویزات لیک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button