مقبوضہ جموں و کشمیر

صدر آزادکشمیرنے دبئی ایکسپو میں کشمیر پویلین کا افتتاح کردیا

دبئی یکم مارچ (کے ایم ایس) آزاد جموں و کشمیرکے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آج دبئی میں ایکسپو-22 2021 میں کشمیر پویلین کا افتتاح کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کے صدر نے امید ظاہر کی کہ دبئی ایکسپو میں کشمیر پویلین کا قیام کشمیر کی تاریخ اور ثقافت کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہو گا، اس کے علاوہ سرمایہ کاری کے خواہشمند غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع کھلیں گے۔بیرسٹر سلطان نے کہا کہ دبئی میں قیام کے دوران انہوں نے متعدد مقامی سرمایہ کاروں اور تاجروں سے ملاقات کی جنہوں نے آزاد جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔قبل ازیں دبئی ایکسپو پہنچنے پر آزاد جموں و کشمیر کے صدر کا متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر افضل محمود نے استقبال کیا جو مختلف پویلینز کے دورے کے دوران ان کے ہمراہ تھے اور سٹالز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسن افضل خان، سیکرٹری سیاحت آزاد کشمیر منصور قادر ڈار، دبئی ایکسپو میں کشمیر پویلین کے انچارج ملک رضوان اور دیگر رہنما موجود تھے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کی حکومت تنازعہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کی حکومت آزاد کشمیر کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں خاص طور پرپن بجلی کی پیداوار اور سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آزاد جموں و کشمیر کی حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن مدد اور سہولیات فراہم کرے گی۔ آزاد جموں و کشمیر ایک پرامن علاقہ ہے جہاں سیکورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ایمبیسڈڑ افضل محمود نے میڈیا کو بتایا کہ اس ایکسپو سے پاکستان اور آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع کھلیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button