مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں کورونا وائرس سے مزید 7افراد جاں بحق

سرینگر28 جنوری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں کورونا وبا سے مزید 7افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں وبا کے مزید پانچ ہزار 138 کیس رپورٹ ہو ئے ہیں جن میں سے تین ہزار565کا تعلق وادی کشمیر ، ایک ہزار394کا جموں اور 179کا لداخ سے ہے ۔ جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں سے چھ کا تعلق وادی کشمیر ور ایک کا جموں سے ہے ۔
سرکاری حکام کے مطابق ضلع سرینگر میں 841، بارہمولہ میں 784، بڈگام میں 440، پلوامہ میں 135، کپواڑہ میں 529، اسلام آباد میں 299، بانڈی پورہ میں 130، گاندربل میں 87، کولگام میں 295، شوپیاں میں 25، جموں میں 703، اودھمپور میں31،راجوری میں 68، ڈوڈہ میں 162، کٹھوعہ میں 23، سانبہ میں 110، کشتواڑ میں 165، پونچھ میں 25، رام بن میں 99، ریاسی میں 8، لیہ میں 131 اور کارگل میں 48 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ حکام نے مزید کہاکہ مقبوضہ علاقے میں سیاہ فنگس کا کوئی نیاکیس رپورٹ نہیں ہو ا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button