جموں

مقبوضہ جموں و کشمیر:غیر ریاستی باشندوں کو ووٹ کا حق دینا افسوسناک ہے: لال سنگھ

جموں 21اگست(کے ایم ایس)بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جمو ں و کشمیر میں سینئر سیاستدان چوہدری لال سنگھ نے غیر ریاستی باشندوں کو ووٹ کا حق دینے کی خبروں کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں جمہوریت خطرے میں ہے۔
لال سنگھ نے جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کشمیر میں غیر مقامی باشندوں کو کس قانون کے تحت ووٹ کا حق دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں اور عوام سے اس کے خلاف مل کر لڑنے کی اپیل کرتے ہیں۔ لال سنگھ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی تجویز جموں و کشمیر کی پہچان کے لیے خطرہ ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی اپنے مفاد کے لیے ایسے ا قدامات کر رہی ہے۔کل جماعتی اجلاس کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فاروق عبداللہ نے صرف کشمیر کے لیڈروں کو بلایا ہے اورہمیں نہیں بلایاہے ۔ لاکھ سنگھ نے زور دے کر کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے اس اقدام کے خلاف جموں میں ہی اپنے عوام کیلئے لڑیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button