مقبوضہ جموں و کشمیر

سینکڑوں سوگواران کی شہید کشمیری طالبہ کے جنازے میں شرکت

سرینگر08مارچ (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں سینکڑوں سوگواروں نے آج سرینگر میں شہید کشمیری طالبہ رافعہ نذیر کی آخری رسومات میں شرکت کی جو گزشتہ روز دستی بم کے دھماکے میں زخمی ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی تھی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شہید طالبہ کی آہوں اور سسکیوں کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئی ۔ شہید طالبہ نے حال ہی میں 12ویں جماعت کے امتحان میں93فیصد نمبر حاصل کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی تھی اور وہ ڈاکٹر بننا چاہتی تھی۔رافعہ نذیر اتوار کے روز سرینگر کے علاقے امیرہ کدل کے قریب ہری سنگھ ہائی سٹریٹ کے ایک مصروف بازار میں دستی بم کے دھماکے میں شدید زخمی ہو گئی تھی ۔ شہید طالبہ کی رہائش گاہ پر اکٹھے ہونے والے سینکڑوں مرد اور خواتین نے اس کی آخری رسومات میں شرکت کی جن کی آہوں اور سسکیوں سے حضرت بل کا پورا علاقہ گونج اٹھا ۔ رافعہ نذیر کے رشتہ داروں نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنی ماں اور بہن کے ہمراہ خریداری کے لیے بازار گئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر بننے کا رافعہ کا خواب چکنا چور ہو گیاہے اور نامعلوم افراد کے دستی بم کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد وہ زندگی کی بازی ہار گئی ۔حریت رہنمائوں نے پہلے ہی اس گرینیڈ حملے کو بھارتی فوج اور خفیہ ایجنسیوں کی کارستانی قراردیا ہے جس کا مقصد کشمیری عوام میں خوف و دہشت پیدا کرنا اورمقبوضہ کشمیرمیں جاری جدوجہد آزادی کو بدنام کرناہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button