مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی پولیس نے پلوامہ میں 6 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا
سرینگر18مارچ (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ضلع پلوامہ سے 6 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔
پولیس نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقوں کاک پورہ ، پامپورہ اور دیگر علاقوں میں گھروں پر چھاپوں کے دوران گرفتار کیا ہے۔
ادھر بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری اہلکاروں نے سرینگر، بارہمولہ ، بانڈی پورہ ، گاندربل ، پلوامہ، اسلام آباد، شوپیاں اور کولگام کے اضلاع کے مختلف علاقوں میں اپنی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں جاری رکھیں اور لوگوں کو ہراساں کیا۔