مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیرمیں اپنی ظالمانہ کارروائیاں تیز کردیں

بھارت سے آزادی ہر کشمیری کا خواب ہے: کل جماعتی حریت کانفرنس

Kashmir-16سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے کشمیریوں کا عرصہ حیات مزید تنگ کرنے کے لئے پولیس کو حریت پسند کشمیریوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مقبوضہ جموں وکشمیرکے ضلع ڈوڈہ میں ڈوڈہ کشتواڑ-رامبن رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل شریدھر پاٹل کی زیر صدارت پولیس کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں خطے کے انٹیلی جنس اور اسٹیشن ہائوس افسران سمیت تمام پولیس افسروں نے شرکت کی۔ پولیس افسران کو عام لوگوں کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کی سرگرمیوں کی خصوصی نگرانی کرنے کے احکامات دیے گئے جو تحریک آزادی سے وابستہ ہیں یا تھے۔ پولیس افسران کو اپنے اپنے علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ تیز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارت سے آزادی ہر ایک کشمیری کا خواب ہے اور کشمیری عوام تمام تر مشکلات کے باوجود اپنے مقدس مقصد کے حصول تک جدوجہد جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کا فرض ہے کہ وہ بھارتی غلامی کا طوق توڑنے میں کشمیریوں کی مدد کرے۔ ترجمان نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیرکو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔
دریں اثناء بھارتی حکومت نے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے لیے آواز اٹھانے والوں کے خلاف اپنی جابرانہ پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مقبوضہ جموں وکشمیرمیںقائم دو آزادی پسندتنظیموں کے خلاف کارروائی کرنے کا اختیار دیا ہے۔ یہ آزادی پسند تنظیمیں مسلم کانفرنس اور جماعت اسلامی ہیں جنہیں کالعدم قراردیاگیاہے۔ واضح رہے کہ 27فروری کو بھارتی وزارت داخلہ نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جماعت اسلامی پر پابندی میں مزید پانچ سال کی توسیع کر دی تھی۔ اس کے ایک دن بعد اس نے اعلان کیا کہ مسلم کانفرنس جموں و کشمیر کو بھی اس کی بھارت مخالف اور آزادی پسند سرگرمیوں کی وجہ سے کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔
ادھر آج ضلع بانڈی پورہ کے علاقے گلشن چوک میں بھارتی فوجیوں کی گاڑی نے ایک عمررسیدہ کشمیری کو جان بوجھ کر کچل کر شہید کردیا۔ ضلع ریاسی کے علاقے رڈ پل میں بھارتی فوج کے فائرنگ رینج کے قریب قابض فوجیوں کی فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہو گئی جو گھاس کاٹ رہی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button