بھارت

منی پور:فائرنگ کے واقعات میں 4افراد ہلاک

mani pur 2 killedامپھال:شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں جاری پرتشدد واقعات کے دوران ضلع ٹینگنو پال میں فائرنگ کے واقعات میں چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے پلیل اورمولنوم میں کالعدم یونائیٹڈ کوکی لبریشن فرنٹ اور مقامی رضاکاروں کے درمیان دو مختلف مقامات پر جھڑپوں میں چار افراد ہلاک ہوگئے ۔ ہلاک ہونیوالوں میں تین رضا کار اور ایک یونائیٹڈ کوکی لبریشن فرنٹ کا ایک رکن ہلاک ہو گیا ۔ جوابی کارروائی میں ویلج رخا کار فورس کے ارکان نے یونائیٹڈ کوکی لبریشن فرنٹ کے لیڈر ایس ایس ہوکیپ کی رہائش گاہ پر دھاوا بول کر آگ لگا دی ۔
ادھرپولیس نے منی پور کے مختلف اضلاع کے حساس اور دشوار گزار علاقوں سے 89 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس نے ان مشتبہ افراد کو تلاشی کی کارروائیوں اور چھاپوں کے دوران گرفتار کیاہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال مئی میں ریاست میں کوکی اور میتی قبائل کے درمیان شروع ہونیوالی پر تشدد جھڑپوں میں دو سو سے زائد افراد اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button