مقبوضہ جموں و کشمیر
کشمیری خواتین کی گرفتاری قابض بھارتی انتظامیہ کی نئی پستی ہے، محبوبہ مفتی
سرینگر 15 دسمبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے مقبوضہ علاقے میں بھارتی حکومت کے مذموم عزائم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر ی خواتین کی گرفتاری قابض انتظامیہ کی نئی پستی ہے جو دہلی میں اپنے آقاوں کو خوش کرنے کے لیے عام شہریوں پر مظالم ڈھارہی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے اپنے تازہ ٹویٹ میں کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں صورتحال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے اور بھارت لوگوںکے مسائل حل کرنے کے بجائے انہیں دیوار کے ساتھ لگا رہا ہے۔محبوبہ مفتی کایہ ردعمل سرینگر میں بھارت مخالف نعرے لگانے پر بھارتی فورسز کے ہاتھوں ماں بیٹی کی گرفتاری کے بعد سامنے آیا ہے۔