مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور کشمیری نوجوان شہید


سرینگر10مارچ (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پلوامہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے بٹ پورہ نائنہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ بھارتی فوجیوں نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی مقامات کی ناکہ بندی کر کے موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہیں۔ بھارتی فورسز نے صحافیوں کو بھی علاقے میں جانے کی اجازت نہیں دی ۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button