مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت نے جموں ڈویژن کے آٹھ اضلاع میں 19 نئے خصوصی پولیس یونٹس قائم کر دیے

police

جموں:مودی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جموں ڈویژن کے آٹھ اضلاع میں 19 نئے خصوصی پولیس یونٹس قائم کیے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان نوتشکیل شدہ یونٹوں کی سربراہی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس کے عہدے کے افسر کریں گے ۔یہ یونٹ بدنام زمانہ اسپیشل آپریشن گروپ (ایس اوجی) کے خطوط پر قائم کیے گئے ہیں جو کشمیریوں کے خلاف مظالم کے لیے بدنام ہیں۔
ہر یونٹ کو منتخب علاقوں میں تعینات کیا جائے گا، جن میں کٹھوعہ ضلع میں ملہار اور بنی، ضلع ریاسی میں پونی-رانسو، مہور، چسانہ اور گلاب گڑھ اور پونچھ ضلع میں بفلیاز-بہرامگلہ، منڈی-لوران اور گرسائی ش،ادھم پور ضلع کے لٹی اور پنچیری، ضلع ڈوڈا میں دیسا-کستی گڑھ اور اسار، ضلع کشتواڑ کے دچھن اور دراب شالہ، راجوری ضلع کے کالاکوٹ اور رامسو، چندر کوٹ-باتوٹے اور رامبن ضلع کے سنگلدان-دھرم کنڈ شامل ہیں۔
بھارتی پولیس نے نئی تشکیل شدہ فورسز کی قیادت کے لیے 19 ڈی وائی ایس پیز کے فوری تبادلے اور تعیناتی کا حکم بھی دیا ہے۔
یاد رہے کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے میں پہلے ہی دس لاکھ سے زائد بھارتی اہلکار تعینات کررکھے ہیں جس کی وجہ سے جموں وکشمیر اس وقت دنیا کا سب سے بڑا فوجی تعیناتی والا خطہ بن چکا ہے ۔ بھارتی فوجیوں نے کشمیریوں کو زندگی جہنم بنادی ہے۔ مزید فورسز کی تعیناتی یہ ثابت کرتی ہے کہ بھارت اپنی ہٹ دھرمانہ اور غیر حقیقت پسندانہ پالیسی پر بدستور عمل پیرا ہے ، وہ کشمیریوں کو فوجی طاقت کے بل پر اپنے ساتھ رکھنے کی مذموم پالیسی ترک کرنے کیلئے بالکل تیار نہیں لہذااقوام متحدہ اور عالمی برادی کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارتی جارحانہ رویے کا نوٹس لیں او ر کشمیریوں پر مظالم بند کرنے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اس پر دباﺅ ڈاالیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button