مقبوضہ جموں و کشمیر

کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کاکشمیری صحافی سے اظہاریکجہتی

نیویارک02 دسمبر ( کے ایم ایس )
نیویارک میں قائم” کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس ”نے کشمیری صحافی سجاد گل کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جنہیں مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی حکام اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی پر ہراساں کر رہے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے ایک ٹویٹ میں بھارتی حکام پر پھرزور دیا کہ وہ سجاد گل کے خلاف الزامات واپس لیں اور انہیں بلا روک ٹوک اپنے پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے کی اجازت دیں۔سجاد گل کو رواں سال فروری میں انتظامیہ کی بدعنوانی کے خلاف میگزین کشمیر والہ میں ایک خبر شائع کرنے پر مسلسل ہراساں کیاجارہا ہے جس کا انکشاف انہوں نے اپنے متعدد ٹویٹس میں کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ مودی حکومت نئے کشمیرمیں صحافیوںکو ہراساں کر کے ان کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کر رہی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button