مقبوضہ جموں و کشمیر

نعیم خان کیطرف سے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی مقبوضہ کشمیر کے بارے میں رپورٹ کا خیرمقدم

نئی دہلی 12 مارچ (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند سینئر رہنما نعیم احمد خان نے جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں پیش کی گئی حالیہ رپورٹ کا خیرمقدم کیا ہے جس میں بھارت کی طرف سے کشمیریوں پر بڑے پیمانے پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کی گئی ہے۔
نعیم احمد خان نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے مذہبی آزادی احمد شہید Ahmed Shaheedکی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ بھارت کے خلاف فرد جرم کی حیثیت رکھی ہے جس میں کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی صورتحال کے حوالے سے دیئے گئے حوالہ جات عالمی برادری اور بااثر عالمی حکومتوں کے لیے چشم کشا ہیں جنہوںنے کشمیریوں کے مصائب پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ انہوں نے کہا اس رپورٹ کی روشنی میں ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے ادارے مقبوضہ جموں وکشمیر کی سنگین صورتحال پر بھر پور اور مسلسل توجہ دیں۔نعیم احمد خان نے کہا کہ کالا قانون قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ بھارتی فورسز اہلکاروں کو مقبوضہ علاقے میں ماورائے عدالت قتل ، جبری گمشدگیوں ، عصمت دری اور دیگر سنگین جرائم میں سزا دینے میں بنیادی رکاوٹ ہے۔ نعیم احمد خان نے نشاندہی کی کہ بھارتی حکومت نے 05 اگست 2019 کے بعد پبلک سیفٹی ایکٹ اور آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ جیسے کالے قوانین کا استعمال تیز کر دیا ہے جس نے مقبوضہ علاقے کو مزید غیر یقینی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے بارے میں کالے قانون یو اے پی اے کے تحت دبانے کی مودی حکومت کی بے رحمانہ کارروائی نے جمہوری اختلاف کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی آمرانہ پالیسیوں نے مقبوضہ جموںوکشمیر کو کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے جہاں کسی کو بھی بھارتی مظالم کے خلاف بولنے یا آواز اٹھانے کا حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدان ہو، صحافی ہو، انسانی حقوق کا کارکن ہو یا عام کشمیری ہر ایک کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے اور ان کے ساتھ تیسرے درجے کے شہری جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ نعیم احمد خان نے مزید کہا کہ جو بھی بولنے کی جرات کرتا ہے اس پر بغاوت کا قانون لاگو کر کے ہمیشہ کے لیے خاموش کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ دنیا کی بااثر حکومتیں کشمیر کے حوالے سے اپنی پالیسیوں کا مکمل جائزہ لیں اور بھارت کی طرف سے کشمیریوں کے خلاف کیے جانے والے گھناو¿نے جرائم کا نوٹس لیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button