مقبوضہ جموں و کشمیر

انجمن اوقاف جامع مسجد کی طرف سے میر واعظ کی مسلسل نظر بندی کی مذمت

سرینگر 20جنوری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اپنے سربراہ میرواعظ عمر فاروق کی گزشتہ ساڑھے تین برس سے مسلسل گھر میں غیر قانونی نظر بندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا اپنا مطالبہ دہرایا ہے۔
مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے 05اگست 2019کومقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخ کے بعد سے میر واعظ عمر فاروق مسلسل گھر میں نظربند ہیں۔انجمن اوقاف جامع مسجد نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ کس قدر دکھ اور افسوس کی بات ہے کہ قابض حکام نے گزشتہ ساڑھے تین سال سے میر واعظ عمر فاروق کو غیر قانونی اور غیر اخلاقی طورپر گھر پر میں نظر بند کر رکھا ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ مسلسل گھر میں نظربندی کی وجہ سے میر واعظ عمر فاروق آج178ویں مرتبہ نماز جمعہ اور جامع مسجد میں قال اللہ وقال الرسول ۖ کااپنا مذہبی اور منصبی فریضہ ادانہیں کرسکے۔انجمن نے مزید کہا کہ میرواعظ کوکشمیری عوام سے متعلق اپنی پر امن ذمہ داریاں ادا کرنے سے روکنا انتہائی قابل مذمت ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button