مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ جنوبی ا یشیا میں ایٹمی فلیش پوائنٹ ہے: رپورٹ

اسلام آباد 30اکتوبر(کے ایم ایس)کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں بلکہ جنوبی ایشیا میں ایک ایٹمی فلیش پوائنٹ ہے کیونکہ حل طلب تنازعہ کشمیر کسی بھی وقت جنوبی ایشیا میں ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرکی صورتحال کو فوری طور پر عالمی توجہ کی ضرورت ہے اور تنازعہ کشمیر کو نظر انداز کرنا کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ تنازعہ کشمیر کے حل میں تاخیر کے دنیا کے لیے سنگین نتائج ہونگے اور جنوبی ایشیا کے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے، دنیا کو اس سے لاتعلق نہیں رہنا چاہیے اور یہ وقت ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کو اپنی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق دیرینہ تنازعے کے حل کے لیے مداخلت کرنی چاہیے تاکہ خطے میں ایٹمی جنگ سے بچا جا سکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button