مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی پولیس نے 20 کشمیری نوجوان گرفتار کرلئے

 

سرینگر 08 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے جموں خطےمیں تین اور بھارت میں 18 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر کوچی سے 18 نجی سیکورٹی گارڈز کو گرفتار کیا۔ گرفتارکئے گئے تمام نوجوانوں کا تعلق جموں خطے کے ضلع راجوری سے ہے۔ کیرالہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی کرائے کی رہائشگاہوں پر تلاشی کے دوران بغیر لائسنس کے19 ڈبل بیرل بندوقیں اورگولیوں کے 100راﺅنڈبرآمد کئے گئے ہیں۔رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ گرفتار نوجوانوں میں سے بیشتر اے ٹی ایمز میں سیکورٹی گارڈ کے طور پر کام کر رہے تھے۔ پولیس اور انٹیلی جنس بیورو نے ان سے پوچھ گچھ کی اور انڈین ملٹری انٹیلی جنس کی جانب سے ان سے مزید پوچھ گچھ کا امکان ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔
دریں اثناءبھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے مشترکہ تلاشی کارروائیوں کے دوران ضلع پونچھ کے مختلف علاقوں سے تین نوجوانوں جہانگیر علی ، بشارت خان اور شیرازاحمد کو گرفتار کیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button