مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی سپریم کورٹ نے شہریوں کے قتل میں ملوث فوجیوں کے خلاف مقدمے کی سماعت روک دی
نئی دہلی21 جولائی (کے ایم ایس) بھارتی سپریم کورٹ نے ان 30 فوجیوں کے خلاف کارروائی روک دی ہے جن پرگالینڈ کی شورش زدہ ریاست میں 14 شہریوں کے قتل کا مقدمہ چل رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوںنے ان شہریوں کو گزشتہ برس دسمبر میں گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔
یہ حکم جسٹس اندرا بنرجی کی زیرقیادت بنچ کی طرف سے دو عرضیوں پر آیا ہے جن میں ناگالینڈ پولیس کی طرف سے درج کی گئی ایف آئی آر کو منسوخ کرنے اور ریاستی حکومت کی طرف سے قائم کردہ تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ درخواستیں میجر انکش گپتا کی اہلیہ انجلی گپتا نے دائر کی ہیں جو اس کیس میں نامزد فوجی افسروں میں سے ایک ہیں۔