مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی ریاست جھارکھنڈمیں ہندو انتہاپسندوں کی طرف سے کشمیریوں پر حملہ

رانچی27 نومبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی کے علاقے ڈورنڈا میںہندو انتہاپسندوں نے ہفتے کے روز کشمیری تاجروں کو تشددکا بنایاجس سے چار تاجرشدید زخمی ہوگئے ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جموںوکشمیرسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے ترجمان ناصر کھوئی ہامی نے ایک ٹویٹ میں بتایاکہ جھارکھنڈمیں رانچی کے علاقے ڈورنڈا میںکشمیری تاجروں کوبری طرح زدوکوب کیا گیا اور رانچی سے نہ چلے جانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی۔انہوں نے کہاکہ یہ اس مہینے میں اس طرح کا پانچواں حملہ ہے۔ایک اور ٹویٹ میں کھوئی ہامی نے کہاکہ متاثرین میں سے ایک نوجوان نے مجھے بتایا کہ دیوالی کے تہوار کے بعد ریاست میںکشمیری تاجروں کے ساتھ پیش آنے والا یہ پانچواں واقعہ ہے۔ زخمیوں کی شناخت ریاض احمد وانی ،تنویر احمد شاہ ، سرتاج احمد شاہ اور برہان احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button