مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر :سی آر پی ایف نے تعلیمی اداروں،ہسپتالوں،ہوٹلوں پر قبضہ جما رکھا ہے
سرینگر17 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس( سی آر پی ایف) نے تعلیمی اداوں ، ہسپتالوں ، ہوٹلوں ، سینما ہالوں اور کشمیری پنڈتوں کے گھر وں پر قبضہ جما رکھا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سینٹرل ریزرو پولیس فور س مقبوضہ علاقے میں تقریباً 737 ایسی عمارتوں پر قابض ہے۔سی آر پی ایف کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اس کا ایک اسکول، ایک اسپتال، دو سنیما ہالوں، آٹھ باغات، 26 صنعتی یونٹوں اور کارخانوں، 30 ہوٹلوں، 265 دیگر نجی عمارتیں جن میں کشمیری پنڈتوں کے گھر بھی شامل ہیں جبکہ 333 دیگر سرکاری عمارتوں پر قبضہ ہے۔ .سی آر پی ایف نے دعویٰ کیا کہ یہ جگہیں اسے انتظامیہ نے فراہم کی ہیں اور وہ ان کا کرایہ ادا کرتی ہے۔