مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں مختلف جماعتوں کا انجینئر رشید اور دیگر نظر بندوں کی رہائی کا مطالبہ

Omar-Mehbooba

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مختلف سیاسی جماعتوں نے جیلوں میں نظر بند انجینئر عبدالرشید اور دیگر کشمیری رہنمائوں اور کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے انجینئر رشید کی قید کو انصاف کا استحصال قراردیا۔ انہوں نے 2019 سے ان پرلگائے گئے بے بنیاد الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے ایک بیان میں کہاکہ جیل میں نظربند انجینئر رشید اپنے لوگوں کی امنگوں کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button