مقبوضہ جموں و کشمیر

بلال غنی لون کی طرف سے سید علی گیلانی،شیخ تجمل الاسلام کو خراج عقیدت

 

سرینگر 08 ستمبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںسینئرحریت رہنمابلال غنی لون نے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی اور کشمیر میڈیا سروس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرشیخ تجمل الاسلام کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بلال غنی لون نے سرینگر میں ایک تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ی عوام تحریک آزادی کے لئے سید علی گیلانی کی عظیم خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بزرگ رہنما ہمیشہ کشمیر کازپر ثابت قدمی رہے اور تحریک آزادی کے لئے ان کی خدمات قابل تعریف ہیں جو کشمیر کی جدوجہد آزادی میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی اور خواجہ عبدالغنی نے کشمیر کی جدوجہدآزادی میں اپنا عظیم کردار ادا کیا اور بے مثال قربانیاں دیں۔ بلال غنی لون نے بزرگ رہنما کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے افسوس ظاہر کیا کہ وہ پابندیوں کی وجہ سے ان کی نماز جنازہ میں شرکت نہیں کرسکے اوراظہار تعزیت کے لئے ذاتی طور پر ان کے گھر نہیں جاسکے۔ انہوں نے کرفیو نافذ کرنے اوراہلخانہ اور لوگوں کو بزرگ رہنماکی نمازجنازہ میں شرکت کی اجازت نہ دینے پر قابض حکام کی شدید مذمت کی۔
بلال لون نے کشمیرمیڈیا سروس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ تجمل الاسلام کو بھی خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے مقدس مقصد کے لئے سیاسی، سفارتی اور صحافتی محاذوں پراپنی خدمات انجام دیں۔ انہوں نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ سید علی گیلانی اور شیخ تجمل الاسلام کو جنت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور ان کے لواحقین کو یہ صدمے برداشت کرنے کی توفیق دے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button