مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:صمد انقلابی کی جیل سے رہائی کا مطالبہ

سرینگر23جولائی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی طور پر نظر بند کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما عبدالصمد انقلابی کے اہلخانہ نے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ ان کی والدہ شدید علیل ہیں اور انہیں سرینگر کے صورہ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
.کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق لواحقین نے سرینگر میں اپنے بیان میں کہا کہ عبدالصمد انقلابی بھارتی ریاست اترپردیش کی وارانسی جیل میںنظر بند ہیں۔ انہوں نے حکام پر زور دیا کہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے تاکہ وہ ہسپتال میں اپنی علیل والدہ کی دیکھ بھال کر سکیں۔

1دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنمائوں  نے اسلام آباد میں جاری ایک مشترکہ بیان میں پیر پنجال سے تعلق رکھنے والے ممتاز آزادی پسند کارکن حاجی نور حسین المعروف دریائی بابا شہید کو ان کی 21ویں برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیاہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنے شہدا ء کے مشن کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button