مقبوضہ جموں و کشمیر

ہندو توا تنظیموں کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلم اوقاف کی جائیدادوں پر قبضے کی مذمت

jammu leadersاسلام آباد11ستمبر(کے ایم ایس)جموں کشمیر فریڈم موومنٹ کے رہنماﺅں محمد حسین خطیب، محمد لطیف لون، مشتاق احمد زرگر, خواجہ نعیم الحسن اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ محمود قریشی نے ہندو توا تنظیموں کی طرف سے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں مسلم اوقاف کی جائیدادوں پر قبضے کی شدید مذمت کی ہے۔
اسلام آباد میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ آر ایس ایس اور دیگر فرقہ پرست تنظیموں نے جموںخطے میں مساجد اور انکی اراضی پر قبضے کا مذموم سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے ہندو توا تنظیموں کو مقبوضہ علاقے میں مسلمانوںکے خلاف کارروائیوں کی کھلی چھٹی دی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کے سارے حقوق سلب کرلیے گئے ہیں اور انہیں اکثریت سے اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔ فریڈم موومنٹ کے رہنماﺅں نے اقوام متحدہ، او آئی سی، عرب لیگ، یورپین یونین اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ بھارت کو کشمیری مسلمانوں کے خلاف اقدامات سے روکے اور کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق ، حق خود ارادیت دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button