مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر :لاپتہ طالب علم کے اہلخانہ کا احتجاجی مظاہرہ

سرینگر10 دسمبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست اتر پردیش کی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں لاپتہ ہونے والے ایک کشمیری طالب علم کے اہل خانہ اور رشتہ داروں نے آج سری نگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ انہوںنے طالب علم کے بارے میں معلومات کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔
ضلع بارہمولہ کے قصبے سوپور کے علاقے بوہری پورہ کا رہائشی طالب علم مسرور عباس میر جمعرات کو لاپتہ ہو گیا تھا۔ وہ جمعرات کو صبح 8 بجے اپنے ہاسٹل سے اسکول کے لیے نکلا تھا لیکن وہاں نہیں پہنچا۔
دسویں جماعت کے طالب علم مسرور عباس میر کے اہلخانہ اور رشتہ داروں نے سری نگر میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ مسرور کا پتہ لگانے اور اسکی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں۔
اہل خانہ نے متعلقہ تھانے میں اپنے پیارے کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button