بھارت

بھارت:ائر انڈیا ، انڈیگو کی پروازوں میں بم کی موجودگی کی دھمکیاں

ممبئی:
ممبئی سے نیویارک جانے والی ایئر انڈیا کے طیارے میں بم کی موجودگی کی اطلاع کے بعد دہلی ایئرپورٹ پر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ اس دوران طیارے میں موجود تمام مسافروں اور عملے کے ارکان کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ایئر انڈیا کے ترجمان نے کہافلائٹ AI119کو آج ایک خصوصی سکیورٹی الرٹ موصول ہوا تھا اور اسے حکومت کی سکیورٹی ریگولیٹری کمیٹی کی ہدایت پر دہلی کی طرف موڑ دیا گیا ۔ ایئر انڈیا کو طیارے میں بم کی موجودگی کی اطلاع ای میل کے ذریعے دی گئی تھی جسکے بعد جہاز کو دہلی کی طرف موڑ دیا گیا۔
بھارتی حکام کے مطابق ایئر انڈیا کی پرواز کے علاوہ انڈیگو کی دو پروازوں ایک مسقط اور دوسری جدہ کو بھی بم کی موجودگی کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔
انڈیگو کی پروازوں کو اڑان بھرنے سے پہلے ہی دھمکیاں موصول ہوئیں اور متعلقہ طیاروں کو پیر کی صبح سیکورٹی چیک کے لیے الگ تھلگ جگہوں پر منتقل کر دیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button