بھارت

نئی دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے ریمانڈ میں 7مئی تک توسیع

2024-04-23 20_58_29-Delhi HC dismisses plea seeking bail for AAP leader Arvind Kejriwal till completنئی دلی: بھارت میں نئی دلی کی ایک عدالت نے شراب اسکینڈل کیس میں گرفتار دلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے ریمانڈ میں 7مئی تک توسیع کردی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اروند کیجریوال کوتحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ان کا ریمانڈ ختم ہونے پر نئی دلی کی کاویری باویجا کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد عام آدمی پارٹی کے رہنما اروندکیجریوال کی عدالتی حراست میں توسیع کا حکم دیا۔ عدالت نے بھارت راشٹر سمیتی کی لیڈر کے۔ کویتا او ایک دیگر ملزم چن پریت سنگھ کی عدالتی تحویل میں بھی 7مئی تک توسیع کا حکم دیا۔ای ڈی نے تینوں ملزمان کو ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش کیا۔بھارتی سپریم کورٹ 29اپریل کواروند کیجریوال کی درخواست پر سماعت کرے گی۔ سپریم کورٹ نے اس سلسلے میں تحقیقاتی ادارے ای ڈی کو 24 اپریل تک اپنا جواب پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ اروند کیجریوال کو 21 مارچ کو گرفتار کیاگیا تھااور اسکے بعد سے نئی دلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button