مقبوضہ جموں و کشمیر

انجمن اوقاف کی شب برات کے موقع پرتاریخی جامع مسجد کو ایک بار پھر بند کرنے کی شدید مذمت

downloadسرینگر19 مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںانجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے قابض حکام کی طرف سے شب برات کے عظیم اور متبرک موقع پرتاریخی جامع مسجد کو ایک بار پھر بند کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق انجمن اوقاف نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ صرف دو ہفتے کے وقفے کے بعد جامع مسجد کو طاقت کے بل پر بند کرنے کی کارروائی انتہائی تکلیف دہ اور مداخلت فی الدین ہے ۔ بیان میں واضح کیاگیا کہ اگرچہ انجمن کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق کو غیر قانونی اور غیر اخلاقی طور پر گزشتہ تقریبا ًتین سال سے نظر بند رکھا گیا ہے اوران کی تمام تر منصبی ،دعوتی اور پر امن سرگرمیوںکو مفلوج کردیا گیا ہے اس کے باوجود اوقاف کے پروگرام کے مطابق جامع مسجد میں نماز عشاء اور شب خوانی کی تقریب طے تھی اور اس سلسلے میں قرب و جوار اوردور دراز علاقوں سے بھی بڑی تعداد میں لوگ عبادت و ریاضت کیلئے آ رہے تھے لیکن قابض انتظامیہ کی اس ظالمانہ کارروائی سے لوگوں میں شدید مایوسی اور غم وغصہ پایاجاتا ہے ۔بیان میں کہاگیاکہ بار بار مرکزی عبادتگاہ کو بند کرانا اور میرواعظ کشمیر کومسلسل نظر بندرکھنا عوام کیلئے قابل قبول نہیں ہے اور نہ ہی کسی بھی مہذب سماج اور معاشرے میں اس کی اجازت دی جاسکتی ہے ۔انجمن نے مقدس اور متبرک ماہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل میرواعظ کشمیر کی فوری اور غیر مشروط رہائی کامطالبہ کیااور توقع ظاہر کی کہ جامع مسجد کو اب جبرا ًبند کرنے کا عمل ترک کیا جائیگا اور میرواعظ کی بلا جواز نظر بندی ختم کی جائیگی تاکہ موصوف اپنا دینی ،دعوتی ،سماجی اور اصلاحی مشن آگے بڑھا سکیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button