مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی کی ہندوتوا پالیسیوں سے بھارت میں سرمایہ کاری غیر یقینی صورتحال کا شکار

IndiaEconomicMirage

نئی دلی :بھارت میں مودی حکومت کی ہندوتوا پالیسیوں کی وجہ سے سرمایہ کاری کی غیر یقینی صورتحال اورسرمایہ کاروں کو لاحق خطرات میں اضافہ ہورہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت کابیانیہ جھوٹا ہے اور ملک میں مودی حکومت کی ہندوتوا پالیسیوں کی وجہ سے سرمایہ کاری کو لاحق سنگین خطرات کو چھپایاجارہاہے ۔ بھارت کی معاشی ترقی کے پیچھے بہت سے مالیاتی فراڈ چھپے ہوئے ہیں ۔بھارت میں بڑے پیمانے پر مالیاتی فراڈ ، سائبر کرائم اور بدعنوانی کے واقعات کی وجہ سے سرمایہ کاراپنا سرمایہ لگا نے سے کترارہے ہیں اور بھارت کے کارپوریٹ سیکٹر میں مالیاتی اسکینڈلز اور بے ضابطگیاںایک عام سی بات ہے ۔ہندوتوا انتہا پسندی نے بھارت کو سرمایہ کاروں کے لیے ایک خطرناک ملک بنادیا ہے اور سرمایہ کاروں کی طرف سے اپنا سرمایہ لگانے میں ہچکچاہٹ کی وجہ سے بھارتی معیشت کے غیر مستحکم ہونے کی عکاسی ہوتی ہے ۔ ہندوتوا انتہا پسندی بھارت میں سرمایہ کاری کیلئے ایک اور خطرہ ہے کیونکہ بڑھتے ہوئے فراڈ اور دھوکہ دہی کے واقعات اور قانون پر عمل درآمدکے کمزور نظام کی وجہ سے بھارت سرمایہ کاروں کیلئے اب پرکشش ملک نہیں رہا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button