بھارت

”دی کشمیر فائلز” نفرت کو بھڑکاتی ہے:کانگریس رہنما

نئی دہلی20مارچ (کے ایم ایس)کانگریس کے رہنما جے رام رمیش نے کہا ہے کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ”دی کشمیر فائلز”نفرت کو ہوا دیتی ہے اور غصے کو بھڑکانے اور تشدد کو فروغ دینے کے لیے تاریخ کو مسخ کرتی ہے۔
جے رام رمیش نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ کچھ فلمیں تبدیلی کی تحریک دیتی ہیں۔ کشمیر فائلز نفرت کو بھڑکاتی ہے ۔ سچائی انصاف، آبادکاری، مفاہمت اور امن کا باعث بن سکتی ہے۔ پروپیگنڈہ حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرتا ہے اورتاریخ کو مسخ کرتا ہے تاکہ غصے کو ہوا دی جائے اور تشدد کو فروغ دیا جائے۔انہوں نے کہاکہ قومی رہنما زخموں پر مرہم رکھتے ہیں۔ پرچارک خوف اور تعصب کا فائدہ اٹھاتے ہیں تاکہ لوگوں کو تقسیم کرکے ان پر حکومت کی جائے۔ مذکورہ فلم 11مارچ کو ریلیز ہونے کے بعد سے ہی تنازعات میں گھری ہوئی ہے اور اس پر بی جے پی اور اپوزیشن جماعتوں کے متضاد خیالات ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button