مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت کے 5اگست2019کے اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں

اسلام آباد 22 مارچ (کے ایم ایس)
اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طٰہ نے افسوس ظاہر کیا ہے کہ طویل عرصے سے جموں و کشمیر کے تنازعے کو حل نہیں کیا جاسکاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انہوں نے آج اسلام آباد میںاو آئی سی کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 48ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے 5 اگست 2019 کے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا جن کے تحت مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کردی گئی تھی ۔انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی حمایت کی او آئی سی کی اپیل کو دہرایا ۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے بھی جموں وکشمیر اور فلسطین کے تنازعات کے منصفانہ حل کیلئے اوآئی سی کی کوششوں میں تعاون کا اعادہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button