مقبوضہ جموں و کشمیر
کانفرنس کے مقررین کاجدوجہد آزادی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
کوٹلی 22مارچ (کے ایم ایس)آزاد جموں و کشمیر کے شہر کوٹلی میں ایک کانفرنس کے مقررین نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام اس وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک وہ بھارتی تسلط سے نجات حاصل نہیں کر لیتے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانفرنس کا انعقاد مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے دو کشمیری نوجوانوں اسامہ اور حمزہ کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔ دونوں نوجوان آپس میں بھائی تھے۔مقررین نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر پورا کریں گے۔