مقبوضہ جموں و کشمیر
گجرات: ہندو ﺅں کو اسلام قبول کرانے کے الزام میں 9افراد کے خلاف مقدمہ درج
نئی دلی 17 نومبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست گجرات کی پولیس نے” وساوا ہندو برادری“ کے 37 خاندانوں کے 100 سے زائد قبائلیوں کو اسلام قبول کرانے کے الزام میں نو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے، جن میں سے ایک لندن میں مقیم ہے۔ اسلام قبول کرنے والے تمام افراد بھروچ ضلع کے گاﺅں کنکریا کے رہنے والے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے الزام لگایا ہے کہ حاجی عبدل جو اس وقت لندن میں مقیم ہیںنے ہندوﺅںکو اسلام قبول کرانے کے لیے بیرون ملک سے چندہ اکٹھا کیا۔ جن آٹھ دیگر افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے وہ مقامی باشندے ہیں۔