مقبوضہ جموں و کشمیر

بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بھارتی فوجی زخمی

جموں03 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بدھ کے روزجموں خطے کے ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن کے نزدیک بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں ایک بھارتی فوجی زخمی ہوگیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے صحافیوںکو بتایا کہ پونچھ کے کرنی سیکٹر میں حوالدار رینک کا ایک فوجی گشت کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے سے شدید زخمی ہوگیا۔زخمی فوجی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button