مقبوضہ جموں و کشمیر

کرناٹک: مندروں کی میلوں میں مسلم تاجروں کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان

بنگلورو25 مارچ (کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں ہونے والے میلوں میں مسلمانوں تاجروں کا بائیکاٹ کرنے کے اعلانات سامنے آئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ریاست کے ساحلی شہر منگلورو کے دو مندروں کے میلوں میں مسلم تاجروں کا بائیکاٹ کیا جا جا رہا ہے ۔ منگلا دیوی مندر اور بپاناڈو درگاہ پر میشوری مندر کے سالانہ میلوں میں مسلمان تاجروں کو دکانین لگانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس سلسلے میں مندروں کے باہر بینر لگائے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ غیر ہندوﺅں کو کاروبار کرنے کی اجازت نہیںہوگی۔ ایک بینر میں یہ بھی لکھا ہے کہ ملک کے دستور کی مخالف اور گاﺅ کشی کرنے والوں کو کاروبار کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ مسلمان تاجروں کا بائیکاٹ کرنے کے حوالے سے ہندو تنظیمیں مندروں کی انتظامیہ پر دباﺅ ڈال رہی ہے ۔
کرناٹک کے ایک اور شہر شیموگہ میں بھی اس طرح کا ایک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ماری کنمبا مندر کے میلے میں ہر سال دکانوں کا ٹینڈر ایک غیر ہندو کے نام ہوتا تھا لیکن ہندو انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل کے ایک رہنما نے غیر ہندوﺅں کو ٹینڈر دینے کی مخالف کرتے ہوئے خود نو لاکھ سے زائد رقم دیکر ٹینڈر اپنے نام کر لیا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button