مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر : پولیس نے بھارت مخالف نعرے لگانے پر 13 نوجوان گرفتار کر لیے

09636002-0872-459c-a686-c7e9d306cb67سرینگر09 اپریل (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے گزشتہ روز سرینگرکی تاریخ جامع مسجد میں بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگانے کی پاداش میں شہر سے کم از کم 13نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے نوجوانوں کو سرینگر کے مختلف علاقوں سے گھروں پر چھاپوں کے دوران گرفتار کیا۔ گرفتار کیے جانے والوں میں سے دو کے نام بشارت نبی بٹ اور عمرمنظور شیخ معلوم ہوئے ہیں۔
پولیس نے کہا ہے مزید کئی نوجوانوں کی جانچ کی جارہی ہے اور انہیں بھی جلد ہی باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا جائے گا۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام گرفتار افراد کے خلاف کالے قانون کے تحت مقدمہ درج کرنے کیلئے دستاویز تیار کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ جامع مسجد سری نگر گزشتہ روز رمضان کے پہلے جمعہ کی نماز کے بعد آزادی کے حق میں اور بھارت مخالف نعروں سے گونج اٹھی تھی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button