مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیریوں کیساتھ ہونے والی ناانصافیوں میں کوئی کمی نہیں آئی ہے، نیشنل کانفرنس

سرینگر26 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کہا ہے کہ علاقے کے عوام کیساتھ ہونے والی روزمرہ کی ناانصافیوں میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق علی محمد ساگر نے سرینگر میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ عوام میں وسیع پیمانے پر عدم تحفظ کی کیفیت بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملازمتوں پر غیرمقامی لوگوںکو رکھنا اور مقامی لوگوں کو فارغ کرنا، نئی میڈیا پالیسی اور اس طرف کے دیگر کشمیر دشمن اقدامات نے یہاں کے لوگوں خاص طور پر نوجوانوں کے عدم تحفظ کو مزید گہرا کر دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button