مقبوضہ جموں و کشمیر

نئی دلی ہائیکورٹ نے کینسر کے مریض کشمیری تاجر ظہور وٹالی کی ضمانت منظور کر لی

WhatsApp Image 2022-02-20 at 6.48.38 PMنئی دہلی، 20 فروری (کے ایم ایس) نئی دلی ہائی کورٹ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے رہائشی کشمیری تاجر ظہور وٹالی کی ضمانت منظور کر لی جنہیں بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے 2017 میں ایک فرضی کیس میں گرفتار کیا تھااور وہ تب سے تہاڑ جیل میں نظر بند تھے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور عدالت نے انہیں اپنے گھر سے علاج کرانے کی اجازت دی ہے جہاں وہ عدالتی حراست میں رہیں گے۔ عدالت نے ان کے اہلخانہ اور وکیل کے علاوہ کسی دوسرے شخص سے انکی ملاقات پر پابندی لگا دی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button