مقبوضہ جموں و کشمیر

اقوام متحدہ کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم پر بھارت سے جواب دہی کرے

APHCسرینگر28مارچ (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پر زوردیا ہے کہ وہ بھارتی فورسز کی طرف سے تلاشی اور محاصرے کی نام نہاد کارروائیوں کے نام پر نہتے کشمیریوں کے وحشیانہ قتل عام ، جبری گرفتاریوں ، جعلی مقابلوں اور مکانوں کی تباہی پر بھارت سے جواب دہی کرے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارت امن پسند کشمیری عوام کواپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد ترک کرنے سے انکار پر بدترین ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنارہا ہے ۔ کشمیریوں کے اس ناقابل تنسیخ حق کی ضمانت انہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں میں فراہم کی گئی ہے ۔ حریت قیادت نے کہاکہ اقوام متحدہ ، اسلامی تعاون تنظیم اور یورپی یونین کو تنازعہ کشمیر کو اسکے تاریخی پس منظر میں حل کرنے کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button