بھارت

ممبئی:بی جے پی کا مساجد میں لائوڈ اسپیکر سے اذان دینے پر پابندی کا مطالبہ


ممبئی 30مارچ (کے ایم ایس)
بھارت میں حکمران ہندو انتہاپسند تنظیم بھارتیہ جنتا پارٹی نے صوتی آلودگی کی آڑ میں مساجد میں لائوڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بی جے پی ممبئی کے صدر اور رکن اسمبلی منگل پربھات لودھا کی قیادت میں پارٹی کے ایک وفدنے ممبئی پولیس کمشنر سنجے پانڈے سے ملاقات کی اور مساجد میں لائوڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینے پر پابندی عائد کرنے کیلئے ایک یادداشت پیش کی ۔یادداشت میں کہا گیا ہے کہ ممبئی پولیس کی جانب سے صوتی آلودگی کو روکنے کے لیے پروگرام شروع کئے گئے ہیں تاہم صوتی آلودگی کی بڑی وجہ مساجد کے لائوڈ اسپیکر سے دی جانیوالی اذان ہے ۔یادداشت میں مزید کہاگیا ہے کہ لائوڈا سپیکر سے بلند آواز میں دی جانیوالی اذان کی وجہ سے صوتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے لہذامساجد میںلائوڈ اسپیکر سے اذان دینے پر پابندی عائد کی جائے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button