بھارت
نیوز کلک کے ایچ آر سربراہ نے گرفتاری کیخلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی
نئی دلی :
ویب پورٹل نیوز کلک کے ایچ آر سربراہ امیت چکرورتی نے بھارتی سرپم کورٹ سے انسداد دہشت گردی اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت اپنی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست واپس لے لی ہے ۔
جنوری کے شروع میں دلی کی ایک عدالت نے امیت چکرورتی کو چین کے حق میں پروپیگنڈے کیلئے رقم وصول کرنے کے الزامات پر یو اے پی اے کے تحت نیوز پورٹل کیخلاف دائر مقدمے میں وعدہ معاف گواہ بننے کی اجازت دی تھی ۔ انسداد دہشت گردی کے قانون کے تحت اپنی گرفتاری کے خلاف امیت چکرورتی اور نیوز کلک کے بانی پربیر پورکیاستھ کی طرف سے دائرکی گئی الگ الگ درخواستوںپر جسٹس بی آر گوائی کی زیر سربراہی بنچ نے سماعت کی ۔