بھارت

تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ بی جے پی مخالف قومی پلیٹ فارم کی تشکیل کیلئے اپوزیشن رہنماﺅں سے رابطہ کریںگے

چنئی تامل ناڈو، 18 فروری (کے ایم ایس)بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے سٹالن بی جے پی کے خلاف قومی پلیٹ فارم کی تشکیل کیلئے غیر بی جے پی وزرائے اعلیٰ اور دیگر اپوزیشن رہنماﺅںکے ساتھ رابطہ کریں گے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایم کے اسٹالن پہلے ہی ”آل انڈیا فیڈریشن آف سوشل جسٹس“ نامی تنظیم قائم کر چکے ہیں۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سٹالن سے درخواست کی تھی کہ وہ ملک میں غیر بی جے پی وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ساتھ کانگریس اور سی پی ایم کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کا چارج لیں۔ڈی ایم کے کے سینئر رہنماS. Duraimurugan نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوںکو بتایاکہ ہمارے وزیر اعلیٰ( سٹالن) جدوجہد کی ایک علامت ہیں اور ان کے تقریباً تمام قومی لیڈروں کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں۔ انہوں نے پہلے ہی ان لیڈروں سے بی جے پی کے خلاف ایک قومی پلیٹ فارم کے لیے بات کرنا شروع کر دی ہے اور 19 فروری کو شہری بلدیاتی انتخابات کے ختم ہونے کے بعد اس حوالے سے رابطوں کی رفتار بڑھے گی اور جلد ہی بی جے پی کے خلاف ایک قومی پلیٹ فارم سامنے آئے گا۔
دہلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں سیاسیات کے سابق پروفیسر سبرامنیم رامسوامی جو ایک سیاسی مبصر بھی ہیںکا کہنا ہے کہ س طرح کے رابطے کے لیے اسٹالن موزوں انتخاب ہیں کیونکہ ان کے کانگریس، سی پی ایم، سی پی آئی اور دیگر جماعتوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ پہلے ہی کیرالہ، آندھرا پردیش، تلنگانہ اور مہاراشٹر کے وزرائے اعلیٰ سمیت تمام سینئر لیڈروں کے ساتھ اس حوالے سے ٹیلی فون پر بات کر چکے ہیں

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button