مقبوضہ جموں و کشمیر

الہ آباد کی عدالت نے 3 کشمیری طلباءکو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا

30 مارچ الہ آباد (اتر پردیش، بھارت) بھارتی ریاست اتر پردیش کی الہ آباد کی عدالت نے آگرہ کے ایک کالج میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے والے تین کشمیری طلباکو رہا کرنے کا حکم دیا جنہیں بغاوت اور سائبر دہشت گردی کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آگرہ کے ایک انجینئرنگ کالج کے طلباءارشد یوسف، عنایت الطاف شیخ اور شوکت احمد گنا ئی کو آگرہ پولیس نے گزشتہ سال 27 اکتوبر کو ٹی 20ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت کے خلاف پاکستانی ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کرنے پر گرفتار کیا تھا۔جموں و کشمیر سٹوڈنٹس یونین کے صدر ناصر کھوہامی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ الہ آباد ہائی کورٹ نے آج تین کشمیری طلباکو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔
طلبا کے اہلخانہ نے بھی ذرائع ابلاغ کو انکی رہائی کے احکامات کی تصدیق کی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button