مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ وادی کشمیر : مہمان پرندوں کی آمد کا سلسلہ جاری

سرینگر 31اکتوبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مہمان پرندوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔
موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی وادی کشمیر کے ساتھ اپنے صدیوں پرانے تعلق کو برقراررکھتے ہوئے مختلف یورپی اور ایشیائی ممالک سے مہمان پرندوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ دیگر ممالک کی موسمیاتی شدت سے بچنے کیلئے ہر سال مہمان پرندے جموں وکشمیر کے معتدل موسم کو ترجیح دیتے ہیں اور وادی کشمیر کا رخ کرتے ہیں۔مہمان پرندے سائبیریا، چین ، فلپائن ، مشرقی یورپ اور جاپان سے وادی کشمیر آترے ہیں اور پانچ ماہ تک کا عرصہ کشمیر کے آب گاہوں میں گزارنے کے بعد واپس ایشیائی اور یورپی ممالک کا رخ کرتے ہیں۔مقبوضہ کشمیر آنے والے پرندوں میں ٹفٹیڈ بطخ، گڈوال ، برہمنی بطخ، گارگنٹوان ، گرے لیگ گوز ، مالارڈ ،کامن مرگنسر ، نادرن پنٹیل ، کامن پاچارڈ ، فرگینس پوچارڈ، ریڈ کرسٹڈپوچارڈ، رڈی شیلڈک ، نادرن شوولر، کامن ٹیل اور یوریشین ویز شامل ہیں ۔ یہ پرندے کشمیر کی مشہور آب گاہوں ہوکر سر، وولر جھیل ، ہیگام ، شالہ بگ اور دیگر میں قیام کررہے ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button