مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر کے تین اضلاع میں برفانی تودے گرنے کا الرٹ جاری
سرینگر 05 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے تین اضلاع میں برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔
جموں و کشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جے کے ڈی ایم اے) نے گاندربل ، بانڈی پورہ اور کپواڑہ اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گرنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔ ان اضلاع کے رہائشیوں کو بالائی علاقوں کے سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔