بھارت

نئی دلی : بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنوں کا وزیر اعلیٰ اروند کچریوال کی رہائش گاہ پر حملہ

نئی دلی 30مارچ (کے ایم ایس)بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے نئی دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی رہائش گاہ پر حملہ کیا اور سخت توڑپھوڑ کی۔ کیجریوال نے دہلی اسمبلی میں اپنی تقریر میں کشمیر فائلز کی تشہیر کے لیے بی جے پی پر تنقید کی تھی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مظاہرے کی قیادت بی جے پی رکن پارلیمنٹ Tejasvi Surya کر رہے تھے۔ مظاہرین نے آئی پی کالج سے وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ تک مارچ کیا۔انہوںنے رہائشی گاہ کے مرکزی گیٹ کی توڑ پھوڑ کی ۔
عام آدمی پارٹی نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ بی جے پی کا وزیراعلیٰ کیجریوال کے گھر پر حملہ ، سیکورٹی رکاوٹیں توڑ دی گئیں، سی سی ٹی وی کیمرے توڑ دیے گئے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button