اتراکھنڈ: اشتہاری ملزم کو پکڑنے کیلئے آنے والی پولیس پر دیہاتیوں کا حملہ، خاتو ن ہلاک ،پانچ اہلکار زخمی
اتراکھنڈ13اکتوبر(کے ایم ایس)بھارتی ریاست اترا کھنڈ کے گاﺅں بھرت پور میں ایک انعامی بدماش کو پکڑنے کیلئے آنے والی پولیس کی ٹیم پر دیہاتیوں نے حملہ کر دیاجس کے نتیجے میں سپیشل آپریشن گروپ( ایس او جی) کے پانچ اہلکار زخمی ہو گئے۔ اس دوران پولیس کے ہاتھوں ایک خاتوں کی موت واقع ہو گئی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق زخمی پانچ اہلکاروں میں سے تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ زخمی نوجوانوں کو مرآباد کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ باتراکھنڈ پولیس نے بتایا کہ اودھم سنگھ نگر کے بھرت پور گاوں میں دیہاتیوں اور پولیس کے درمیان ہوئی جھڑپ میں خاتون کی موت کے بعد لوگوں نے مظاہرہ شروع کردیا۔ ڈی آئی جی پولیس شلبھ ماتھر کے مطابق پولیس گاﺅں میں ایک اشتہاری ملزم جس پر 50 ہزار روپے کا انعام ہے کو پکڑنے گئی تھی ۔ انہوںنے کہا کہ ہم جب گاو¿ں پہنچے تو ہماری ٹیم کو یرغمال بنا کر ہتھیار چھین لیے گئے۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ایک خاتون کی موت ہوئی اور پانچ جوان زخمی ہوئے جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔