شیخ متین کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری منتخب
اسلام آباد 30 مارچ (کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے آج اسلام آباد میں منعقدہ ایک اجلاس میں اجتماعی طور پر شیخ عبدالمتین کو فورم کا نیا جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کنوینر محمد فاروق رحمانی کی زیر صدارت ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں تمام اراکین نے شیخ عبدالمتین کو کشمیر کاز کے لیے ان کی کوششوں میں اپنے مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔ شیخ عبدالمتین کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کے حریت آزاد کشمیر شاخ میں نمائندے بھی ہیں۔اجلاس میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی میں تیزی کی شدید مذمت کی گئی ۔ اجلاس میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں کے خلاف جعلی اور من گھڑت مقدمات پر تشویش کا اظہار کیا۔
محمد فاروق رحمانی نے اس موقع پر کہا کہ کشمیر میں مسلمان کئی دہائیوں سے پنڈتوں اور مندروں کی حفاظت کر رہے ہیں لیکن بی جے پی ‘دی کشمیر فائلز’ کو مسلمانوں کے خلاف نفرت پیدا کرنے کے لیے پروپیگنڈے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔