امریکہ میں 14 اپریل کو قومی سکھ ڈے منانے کی تجویز
واشنگٹن یکم اپریل ( کے ایم ایس)بھارتی نڑاد امریکی قانون ساز راجہ کرشنامورتی سمیت 12 سے زائد قانون سازوں نے 14 اپریل کو ‘قومی سکھ ڈے’ کے طور پر منانے کے لیے ایوان نمائندگان میں ایک قرارداد پیش کی ہے۔ اس قرارداد کا بنیادی مقصد امریکہ میں مقیم سکھ برادری کی اہمیت اور تعمیر و ترقی میں انکی شراکت کو اجاگر کرنا ہے۔
یہ قرار میری گیل سانلون ایوان میں پیش کی جبکہ کیرن باس، پال ٹونکو، برائن کے۔ فٹز پیٹرک، ڈینیئل میوز، ایرک سویل ویل، راجہ کرشنامورتی، ڈونلڈ نورکراس، اینڈی کم، جان گارامندی، رچرڈ ای نیل اوربرینڈن ایف نے اسکی حمایت کی ہے۔خبر رساں ادارے ”ساوتھ ایشین وائر“ کی ایک خبر میں کہا گیا کہ سکھ کاکس کمیٹی، سکھ کوآرڈینیشن کمیٹی اور امریکن سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی نے قومی سکھ ڈے منانے کی تجویز کا خیر مقدم کیا ہے۔ قرار داد پیش کرنے پر سکھ برادری میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے۔