جنوبی کشمیر میں مسلح افراد کے حملے میں پولیس اہلکار ہلاک، سرینگر میں دستی بم سے حملہ
سرینگر29جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے آج جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی پولیس کے ایک اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پولیس کے ایک افسرنے سرینگر میں صحافیوں کو بتایاکہ ضلع کے علاقے حسہ پورہ میںنامعلوم مسلح افرادنے ہیڈ کانسٹیبل علی محمدپر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ۔ انہوں نے کہاکہ زخمی پولیس اہلکار کوگورنمنٹ میڈیکل کالج اسلام آباد منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔جی ایم سی اسلام آباد کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ پولیس اہلکارکو جب ہسپتال لایاگیاتوہ مرچکا تھا۔
دریں اثناءنا معلوم افراد نے سرینگر کے علاقے مہاراج بازار میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزروپولیس فورسز کی ایک گشتی پارٹی پر دستی بم سے حملہ کیا تاہم فوری طورپر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔بھارتی فورسز نے حملے کے فوراًبعد علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔